محکمہ موسمیات کی جون سے پری مون سون کے آغاز کی پیشگوئی

189

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کے آغاز کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کا بارشوں سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اپریل میں بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیموں کو فائدہ پہنچا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیج بنگال پر ایک سائیکلون بنا ہوا ہے جوبھارت کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا، شمالی علاقوں میں بھی درجہ حرارت زیادہ ہوگا جس سے گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ہے۔