پنجاب میں ایک بار پھر روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری

260

لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے ایک بار پھر روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،  جس کے بعد تمام تندور مالکان14روپے کی روٹی فروخت کرنے کے پابند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت آج مزید کم کردی گئی ہے، صوبے بھر کے تمام اضلاع میں روٹی کی قیمتیں کم ہو گئیں۔

انہوں نےکہا کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) حکومت کے غلط فیصلوں نے روٹی کو غریب کی پہنچ سے باہر کر دیاتھا، آہستہ آہستہ پنجاب حکومت عوام دوست پالیسیاں بنا کر شہریوں کے لیے سہولیات فراہم کررہی ہے۔