حکومت ملک و قوم کے لیے کلیش آف ٹائٹن ختم کرے، چیئرمین پی ٹی آئی

244
not a good omen

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہے کہ حکومت ملک وقوم کے لیے کلیش آف ٹائٹن ختم کرے، سیز فائر کرے، ظلم تو ہمارے ساتھ ہورہا ہے، ہماری طرف سے سب کے لیے عام معافی ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ  ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے،ملک کی معیشت اور آئینی قوانین کے خاطر ہم سب سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں، رؤف حسن کے ساتھ جو ظلم ہوا ، اس پر ملزمان کو گرفتار کرکے فوری سزا دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف سب سے زیادہ مینڈیٹ لینے کے بعد بھی ملک میں امن وامان کے خاطر سب سے بات چیت کے لیے تیار ہے، ہمارے خلاف جو انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں وہ بند ہونی چاہیے۔