حماد اظہر کی گرفتاری کیلیے پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ

219

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  روپوش رہنما حماد اظہر کے منظر عام پر آتے ہی پنجاب پولیس حرکت میں آگئی، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا،جہاں پولیس نے تمام راستوں کی ناکا بندی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماد اظہر کے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر پہنچنے کی خبر پر پولیس کی بڑی نفری نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے تمام راستوں پر ناکا لگادیا،لیکن حماد اظہر پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی پشاور روانہ ہوگئےتھے، جس پر پولیس نے سیکرٹریٹ میں تمام لوگوں کا داخلہ بند کردیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کا کہناتھا کہ اسلام آباد پولیس نے بغیر وارنٹ کے پارٹی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے،حماد اظہر کو گرفتار کرنے پولیس پہنچی ہے۔