وزیراعظم دورہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

193
Corruption will not be tolerated

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق ابو ظہبی پہنچنے پر نائب صدر، نائب وزیرِ اعظم و چیئرمین صدارتی دربار عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق استقبالیے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمزی، پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی اور اعلی پاکستانی و اماراتی حکام بھی شریک تھے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ترجمان کے مطابق ابوظہبی میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر متحدہ عرب امارات عزت مآب محمد بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات ہوگی، دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیرِاعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔