کسی جماعت کی خواہش پر پی ٹی آئی پر تشدد ہو رہا ہے تو نہیں ہونا چاہیے، جاوید لطیف

203

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما  میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں ایک تھرڈ فورس بنائی گئی ، اس نے شخص تو دور کی بات کسی ادارے تک کو نہیں بخشا،اس تھرڈ فورس کی جس طرح ٹریننگ کی گئی، ان کے لوگ وہی بولتے ہیں جو ان کی قیادت کہتی ہے۔

جاوید لطیف نے کہاکہ  اگر کسی جماعت کی خواہش پر پی ٹی آئی پر تشدد ہو رہا ہے تو نہیں ہونا چاہیے،اگر یہ اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں تو اس پر کیاکہا جا سکتا ہے،سیاسی جماعتیں اعتماد کی کمی کی وجہ سے نہیں سیکھ پا رہیں،یہ خوف پایا جاتا ہے کہ اداروں کی آئینی حدود کی بات کی تو کہیں دوسری جماعت اپنا کندھا نہ پیش کر دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  یہاں پھل تو اس کو ملتا جو کسی کی خواہش کے مطابق آئینی حدود سے باہر نکل کر کام کرتا ہے، بدقسمتی سے وہ لوگ اسٹیرنگ پر آ گئے جن کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔