افغانستان بارڈر کو محفوظ بناتے ہوئے دہشتگردوں کے خاتمے میں تعاون کرے ، آئی ایس پی آر

157

اسلام آباد: پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال سے انکار کرے۔

 انٹر سروسز پبلک ریلیشنز  کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  افغانستان سے شروع کی گئی دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے  دہشت گرد پاکستان میں گھس کر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز  نے بلو چستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کامیابی سے 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کہا کہ  14 مئی کو میجر بابر خان شہید ہوئے۔ پاک افغان سرحد کے ساتھ دیگر علاقوں کے علاوہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے ضلع ژوب کے سمبازہ جنرل علاقے میں بھی 21 اپریل سے آپریشن کر رہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں  کے ساتھ اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم  ہے ۔