انٹرنیٹ ہونے کے باوجود چیزیں غائب ہورہی ہیں، تحقیق

531

نیروبی:انٹرنیٹ کی دنیا سے آن لائن مواد آہستہ آہستہ غائب ہورہا ہے، کئی بڑی ویب سائٹ پر 2013 سے پہلے کا ڈیٹا غائب ہوگیا ہے، بعض ویب سائٹس نےخود ہٹوایا ہے اور بعض کا لامحدود مواد جمع ہونے پر خود غائب ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد یہ سوچ رکھتے ہیں کہ انٹرنیٹ کی دنیا پر آپلوڈ ہونے والا مواد تاحیات رہے گا لیکن ایسا نہیں ہے،بڑی مقدار میں خبریں اور اہم حوالہ جاتی مواد غائب ہو رہا ہے”۔

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ گمشدہ مواد فعال نہ ہونے کی صورت میں ہٹایا جاتا ہے یا پھر ویب سائٹ کی انتظامیہ کی جانب سے ہی جگہ خالی کرنے کے لیے ہٹادیا جاتا ہے،یہ مشق مختلف وجوہات کی بنا پر کی جاتی ہے۔

تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا پرسماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر ایکس پر پانچ میں سے ایک پوسٹ “پوسٹ کیے جانے کے چند ماہ بعد ہی عوامی طور پر نظر نہیں آتی”۔ ان پوسٹس میں سے 60% ضائع ہوجاتیں ہیں، باقی ہٹادی جاتیں ہیں یا پھر معطل یا مکمل طور پر حذف کر دیا جاتا ہے۔