گرمی کے باعث گلیشیر پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

230

گلگت:محکمہ موسمیات نےگلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث رواں ہفتے گلیشیر پگلنے سے سیلاب کے خطرے  پر مقامی انتظامیہ کو الرٹ  رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 21 اور 27 مئی کے درمیان دن کے وقت  گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جو معمول سے زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں محکمہ موسمیات نے  ملک بھر کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی  پیش گوئی کی ہوئی ہے، جس کے بعد متعلقہ اداروں کو بھی خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ 2022 میں گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، نگر، غذر، استور، اسکردو اور گلگت کے کئی دیہاتوں کو سیلاب اور گلیشیر لگلنے کی وجہ سے بننے والے سیلاب اور دیگر واقعات نے متاثر کیا تھا۔