گھریلو صارفین کے لیے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری

300

اسلام آباد:حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی، کھاد، سی این جی    سیکٹر  کےلیے بھی گیس مہنگی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف سے شیئر پلان میں اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز دی ہے، پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بل 100سے 400سو روپے تک بڑھانے کی تجویز دی ہے،  تندوروں کے نرخ نہ بڑھانے کی تجویز دی  گئی ہے۔

آئی ایم ایف کو گردشی قرضہ کم کرنے  کے لیے 3پلان دیے ہیں،ریکوریز اور ٹیرف کا ڈیٹا شیئر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔