اب تک  11 ہزار 252 سمز بلاک کی گئیں، ایف بی آر

483
close SIMs of non-filers

  اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت اب تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کی گئیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق موبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بند کی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے سے متعلق رپورٹ جمع نہ کروانے والی ٹیلی کام کمپنیوں کے دفاتر میں ریکارڈ کی فزیکلی انسپکشن شروع کر دی جس دوران تعاون نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں پر جرمانے عائد کرکے پراسیکیوشن شروع کی جائے گی۔

ایف بی آر کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کےلیے پُر عزم ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کی جا چکی ہیں۔