پی ٹی آئی نے پرویز الہی کی قربانیوں کا صلہ نہیں دیا، فیصل واوڈا

204
government

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے پرویز الہی کی قربانیوں کا صلہ نہیں دیا، پرویز الہی کی قربانیوں کا صلہ حماد اظہر کی لانچنگ سے دینے کی کوشش کی،بہادری کے نام پر ڈرامہ پنجاب میں دراصل پارٹی کے قبضے کے خوف سے ہورہاہے۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ  جومفرور باہر آکر خود چھپ رہا ہے وہ آکر بتارہا ہے کہ مراد سعید جلد منظر عام پر آئیں گے، میرے اندازے کے مطابق مراد سعید جلد منظر عام پر نہیں آئیں گے، ابھی بہت سے لوگ ہیں جو وقت آنے  پر عوام کے سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا تھا، لیکن حماد اظہر قبل ازوقت ہی پشاور روانہ ہوگئے تھے، پشاور پہنچ کر انہوں کہا تھا کہ وہ جلد ضمانت لے کر عدالت سے رجوع کریں گے۔