سعودی  عرب: وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی

298
Hajj quota

ریاض: سعودی حکومت نے ہرطرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، صرف حج ویزے کے حامل افراد ہی مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے وزٹ ویزے کے حوالے سے نئی ہدایات  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں موجود وزٹ ویزے کے حامل افراد فوری طورپر وہاں سے نکل جائیں، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

سعودی حکام نے  کہا کہ یہ پالیسی مناسک حج کے دوران مجاز عازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔