پاکستان ہمیشہ چین کے بنیادی مفادات کا تحفظ کرے گا، صدر مملکت

169
foreign policy

   اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان و ن چائنہ  اصول کی سختی سے  پاسداری کرتا ہے ، اور ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان نے ہمیشہ تاریخ کی درست سمت کا انتخاب کیا ہے، پالیسیوں کا تسلسل چین کی معاشی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ  گوادر بندرگاہ پوری دنیا سے ہمیشہ سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے گی،  لوگوں کی نقل و حرکت آسان بنانے کے لیے مزید پالیسیوں کی ضرورت ہے،تائیوان چین کا حصہ ہے، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،  چینی زبان کو اپنی لازمی نصاب میں شامل کرنے کے حوالے سے پاکستان مزید اسکولوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

صدر زرداری  نے دونوں ممالک کے مابین عوامی تبادلوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ  دونوں ممالک کے درمیان لوگوں کی نقل و حرکت آسان بنانے کیلئے مزید پالیسیوں کی ضرورت ہے، پالیسیوں کا تسلسل چین کی معاشی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے، پاکستان چین کے ترقیاتی عمل میں مزید شمولیت سے متعلق پرامید بھی ہے۔