ورلڈ کپ:پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

326

لاہور:رواں برس ہونے والے عالمی کپ کے لیے پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔

آئی سی سی ٹی 20  ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو پہلے ہی اسکواڈمیں شامل نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ سلمان علی آغا اور محمد عرفان نیازی کو بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹی 20  ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے مجوزہ اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، اور محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ عالمی کپ کے لیے قومی ٹی 20 اسکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن 24 مئی تک ہے جب کہ قومی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مصروف ہے، جس کے بعد  یکم جون کو میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم امریکا روانہ ہوگی۔