اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہیے، طلال چوہدری

155

اسلام آباد:مسلم لیگ ن  کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو سزا دینے سے بلند ہوگا، ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا اور  ہمیں توہین عدالت کے نوٹس ملے لیکن ہم نے اس کا کھلے دل سے سامنا کیا۔

طلال چوہدری نے دعوی کیا کہ ثاقب نثار نے مجھے پیغام بھیجا نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دو، پیغام بھیجا کہ بیان دو گے تو پارلیمنٹ جا ئوگے ورنہ جیل جاؤ گے، عدالت کا وقار آئین بنانے والوں کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی او ججز کو نکالو، قانونی ججز کی بات نہیں کی تھی، جلسے میں کہا  تھا کہ پی سی اوججز انصاف نہیں دے سکتے، مجھے توہین عدالت قانون کا نشانہ اس لیے بنایا  گیا کہ میں نظریے  پر کھڑا  تھا۔