پاکستان کا مطلوب ملزم کی حوالگی کیلیے برطانوی حکومت سے رابطہ

235
bilateral trade

اسلام آباد:پاکستان نے سابق وزیر داخلہ پنجاب مرحوم کرنل شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی پلاننگ میں ملوث مسعود الحق سیکھوی کی حوالگی کے لیے برطانیہ  سے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم مسعود الحق سیکھوی دہشت گرد تنظیم کا سرغنا رہا ہے، ملزم برطانیہ مفرورہے، ملزم کا داماد بھی خود کش حملے میں شامل ہے،  ملزم انٹرپول کی ریڈ لسٹ اور یو کے میں مقیم ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستانی شہریت کے تین ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک ملزم کوگرفتار کیا تھا، جس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ حمزہ شبیر عرف حافظ اور قاری سہیل کو پناہ دی تھی جنہوں نے اپنے سسر مسعود الحق سیکھوی کی ہدایت پر کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید پر خودکش حملہ کیا تھا،مسعودالحق کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے تھا۔