پاکستان ہاکی ٹیم کو تاحال یورپ کا ویزا نہ مل سکا، ہالینڈ کیخلاف میچ بھی ملتوی

403
could not get a visa to Europe

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کو تاحال یورپ کا ویزا نہیں مل سکا جس کی وجہ سے ہالینڈ کے خلاف میچ بھی ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کو 20 مئی کو ہالینڈ روانہ ہونا تھا لیکن تاحال پاکستان ہاکی ٹیم کو شینگینگ ویزا نہیں مل سکا ہے جس کی وجہ سے قومی ٹیم کی ہالینڈ روانہ میں تاخیر ہورہی ہے۔

نیشنز کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم نے ہالینڈ میں بھی ایک ہفتے تیاری کا پلان بنایا تھا اور اس سلسلے میں 22 مئی کو ہالینڈ کی نیشنل ٹیم کے ساتھ میچ بھی پلان کیا تھا لیکن ویزے میں تاخیر کی وجہ سے ہالینڈ کے ساتھ میچ ملتوی کردیا گیا۔

پی ایچ ایف پُراُمید ہے کہ کسی بھی وقت یورپ کا ویزا مل جائے گا اور قومی ٹیم کل تک ہالینڈ روانہ ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ نیشنز کپ پولینڈ میں 31 مئی سے شروع ہوگا۔