کل سے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

220

 اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتےہوئے متعلقہ اداروں الرٹ جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ رواں ہفتے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، کل سے کراچی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی رہے گی، شام یا رات کے وقت بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو، جیکب آباد، دادو 49، لاڑکانہ، بینظیر آباد، روہڑی ، خیرپور، سکھر،پڈعیدن، نور پور تھل میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو خصوصی الرٹ جاری کرتے ہوئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔