صدر ابراہیم رئیسی کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کی تلاش اپنے ڈرونز سے کی، ایرانی فوج

351

 تہران : ایرانی فوج نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے بعد اسے تلاش کرنے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون کا استعمال کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان نے کہاکہ  ترکی کی طرف سے بھیجا گیا ایک ڈرون نائٹ ویژن آلات رکھنے کے باوجود جائے حادثہ کا پتہ لگانے میں ناکام رہا،ترک ڈرون ہیلی کاپٹر کے حادثے کی جگہ کا درست تعین کرنے میں ناکام رہا اور آخر کار ترکی واپس بھیج دیا گیا، بالآخر اگلے روز صبح زمینی ریسکیو فورسز اور مسلح افواج کے ایرانی ڈرونز نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی صحیح جگہ کا پتہ لگایا۔

خیال رہے کہ مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس میں ایرانی صدر  اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت وفد کے سات ارکان بھی مارے گئے تھے۔