آئزلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی پر حسن علی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہو سکے

270

آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ناقص کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حسن علی حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کی ذمے داری کا دوبارہ آغاز کر سکتے ہیں۔ مینجمنٹ کے مطابق حسن علی کو حارث رؤف کے بیک اپ کے طور پر اسکواڈ کا حصہ رکھا گیا تھا، مگر وہ اب مکمل فٹ ہیں۔

واضح رہے کہ فاسٹ بالر حسن علی انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں وارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران فاسٹ بولر حسن علی کو موقع دیا گیا تھا تاہم انہوں نے کمزور ٹیم سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔