بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے: بیرسٹر گوہر

185

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑنے کا کہا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل مین ملاقات ہوئی، عمران خان نے کہا کہ میں 30 تاریخ کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہوں ، سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا اور اپنے کیس پر خود دلائل دوں گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملہ تحریک انصاف کے لیڈرز پر حملہ ہے، رؤف حسن پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،ہمارا مطالبہ ہے رؤف حسن پر حملے کی شفاف انکوائری ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر رؤف حسن پر حملے جیسا واقعہ دوبارہ ہوا تو پھر پارٹی پر امن لیکن زبردست احتجاج کرے گی۔