غزہ: اسرائیلی فوج کا کمال عدوان اسپتال خالی کرنے کا حکم

272

اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کے علاقے بیتِ لاہیا میں کمال عدوان اسپتال کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

صیہونی فوجیوں نے مریضوں اور عملے کو دھمکانے کے لیے کمال عدوان اسپتال پر سنائپر فائر اور ڈرون سے حملہ کیا ۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 85 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی 40 فیصد آبادی کو گزشتہ 2 ہفتوں میں زبردستی بے گھر کیا گیا۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 35ہزار 647 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 79 ہزار 852 سے تجاوز کر گئی ہے۔