آسٹریلیا: انسانوں میں برڈ فلوکا پہلا کیس سامنے آگیا، الرٹ جاری

400
has been reported

سڈنی: آسٹریلیا میں انسانوں میں برڈ فلو(ایویئن انفلوئنزا) کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے،جس کے بعد ریاست وکٹوریہ میں صحت عامہ سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ریاست وکٹوریہ کے محکمہ صحت کے مطابق ایچ فائیو این ون ایویئن انفلوئنزا کے اس کیس کی تصدیق رواں سال مارچ میں بیرون ملک سے واپس آنے والے ایک بچے میں کی گئی ہے۔برڈفلو کی شدید علامات کا سامنا کرنے کے بعد، متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہوچکا ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ ریاست بھر میں متاثرہ شخص سے اس مرض کے آگے منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور مزید انسانی کیسز کے امکانات بہت کم ہیں کیوں کہ برڈ فلو لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتا ہے۔