مشرقی افریقہ میں موسلادھاربارشوں اور سیلاب سے16لاکھ افراد متاثر

223
torrential rains and floods

نیروبی:  مشرقی افریقہ کے ممالک میں موسلا دھاربارشوں اور سیلاب سے تقریبا16لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتربرائے انسانی امور(او سی ایچ اے) نے تازہ ترین سیلابی صورتحال سے متعلق ایک بیان میں بتایا کہ 17 مئی تک برونڈی، ایتھوپیا، کینیا، صومالیہ، یوگنڈا اور تنزانیہ میں موسلا دھاربارشوں اورسیلاب سے 473 افراد ہلاک اور تقریبا 4لاکھ10ہزار350 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے کہا کہ پورے خطے میں امدادی ایجنسیاں تلاش اور بچا کی کارروائیوں،ضروریات کا جائزہ لینے، دستیاب اسٹاک کو پہلے سے تیارکرنے اور فوری امداد فراہم کرنے میں حکومتوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔