نئے بجٹ میں سخت معاشی پالیسیاں جاری رہیں گی، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

285
the federal budget

اسلام آباد:حکومت نے آئندہ وفاقی بجٹ میں سخت پالیسیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں آئی ایم ایف کو بھی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  حکومت نے نئے مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں سخت معاشی پالیسیوں کا نفاذ  کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کوبین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشورے کے تحت تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلےمیں آئی ایم ایف کو تحریری طور پر یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

رپورٹ میں دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ بجٹ تیاری کے حوالے سے مشاورت کررہا ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے بجٹ سرپلس کے حوالے سے صوبوں سے بھی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال میں پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے ایک فی صد رکھنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔

بجٹ کی تیاری کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین مذاکرات کا دور جاری ہے، جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے بجٹ کے لیے اپنی شرائط پیش کی جا رہی ہیں، جس پر حکومت کو عمل دآمد کرنا ہوگا۔

دریں اثنا نئے مالی سال کا بجٹ تیار کرنے کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ہیڈکوارٹر زمیں عام لوگوں کےد اخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور اس حوالے سے تمام افسران اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخل ہوتے وقت اپنے شناختی کارڈز آویزاں رکھیں۔