حنیف عباسی سے فارم 47 کی کوئی بات نہیں کی، سابق نگراں وزیر اعظم

193

اسلام آباد :سابق  نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میں نے حنیف عباسی سے فارم 47 کی کوئی بات نہیں کی،ہو سکتا ہے میں اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھتے ہوئے بعض معاملات میں حکومت کو سپورٹ کرتا رہوں۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ کسی جماعت  سیاسی  افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،تمام مشکلات کے باوجود حکومت ملکی حالات بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے، مجھے نہیں پتا پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کیا سوچ رہی ہیں؟کسی جماعت کو   سیاسی  افراتفری کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  سوالات اٹھ رہے ہیں کیا 9 مئی کے واقعات نہیں ہوئے، ملک مزید افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا،مستقبل کیلئے 9 مئی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مثال سیٹ کرنی ہو گی۔