پنجاب، پختونخوا اور بلوچستان کے نئے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری

162
foreign policy

اسلام آباد: صدر مملکت نے پنجاب، پختونخوا اور بلوچستان کے نئے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں (پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان) کے گورنرز تبدیل کرنے کے لیے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم کی سفارش پر بلوچستان کا گورنر جعفر خان مندوخیل کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کو پختونخوا کا گورنر بنایا گیا ہے۔ اسی طرح لیگی رہنما سردار سلیم حیدر کو پنجاب کا گورنر تعینات کردیا گیا ہے۔