جاپان اور بھارت غیر ملکیوں کے خلاف دشمنی پالنے والے ممالک ہیں، امریکی صدر

315
message to Muslims

واشنگٹن:امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ جاپان اور بھارت ،غیر ملکیوں کے خلاف دشمنی پالنے والے ممالک ہیں، چین اور روس کی طرح نقل مکانوں سے نفرت کرتے ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ  ہم نقل مکانوں کو کھلے دِل سے قبول کر رہے ہیں لیکن ذرا سوچیں چین بحیثیت اقتصادیات آخر اتنی تاخیر کیوں کر رہا ہے، جاپان ، روس اور بھارت کو اس قدر مسائل کیوں پیش آ رہے ہیں؟ کیونکہ وہ غیر ملکیوں کو دشمن کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے دو ہفتے قبل ہی وائٹ ہاؤس میں جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو  کی میزبانی کی  ہے لیکن تازہ بیانات میں انہوں نے جاپان کو بھی رگڑا ہے۔