ملکی تاریخی کی سب سے بڑی میتھ آئیس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

1185
drugs

 راولپنڈی: اے این ایف نے میتھ آئیس کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق میتھ آئیس بیرون ملک اسمگل کی جانے والی سب سے بڑی کھیپ بیلجیم اسمگل کی جارہی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات افغانستان سوپ سٹونز کی ایکسپورٹ کے آڑ میں اسمگل کی جارھی تھی جو پانچ مختلف کنٹینرز کی چھتوں دروازوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی دو افغان باشندوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ 224 کلو گرام آئس طورخم کے راستے افغانستان سے بیلجئم اسمگل کرنے کے لئے پہلے کراچی اسمگل کیا گیا اے این ایف نے چیکنگ کے دوران منشیات برآمد کرکے کراچی پورٹ پر اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا۔

منشیات افغانستان سوپ اسٹونز کی ایکسپورٹ کی آڑ میں اسمگل کی جا رہی تھی

حکام کے مطابق کیٹینر بھجوانے والے 3 ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے، بارڈر سے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے وسیع پیمانے پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔