جسٹس بابر کبھی دوسرے ملک کے شہری نہیں رہے،اسلام آباد ہائیکورٹ

245

اسلام آباد: جسٹس بابر ستار کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ردِعمل دے دیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر خفیہ معلومات بار بار پوسٹ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس بابر ستار نے اپنی شیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سوا کسی ملک کی شہریت کبھی نہیں رہی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار کو امریکا مین غیر معمولی صلاحیتوں پر مستقل شہریت یعنی گرین کارڈ دیا گیا، جسٹس بابر ستار 2005 میں امریکا سے پاکستان آئے اور تب سے پاکستان میں ہی کام کیا اور مقیم ہیں۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس بابر ستار کی اہلیہ اور بچے پاکستان اور امریکا دنوں کی شہریت رکھتے ہیں، ان کی اہلیہ اور بچے 2021 تک امریکا میں مقیم رہے، اب اسلام آباد میں مقیم ہیں۔