فتنہ پارٹی حسب روایت بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

6
not poisoned

لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے، ڈاکٹر عاصم اور پمز ہسپتال کی ٹیمیں واضح کہہ چکے ہیں کہ بشریٰ بی بی مکمل فٹ ہیں، پھر بھی رونا پارٹی کے چمچے کڑچھے ایک جعلی بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیا بشریٰ بی بی سے روزانہ بنی گالہ میں چار سو میٹر دوڑ لگوائی جائے تب ان کو مکمل صحتیابی کا یقین ہوگا؟ بشریٰ بی بی کو واقعی لگتا ہے کہ ان کو زہر دیا گیاتھا تو پھر بلڈ ٹیسٹ دینے سے راہ فرار اختیار کیوں کی؟

انہوں  نے کہا کہ اس وقت فتنہ پارٹی کا بیانیہ انتشار اور افراتفری پھیلانا ہے۔ جب ان کے پاس کوئی کارڈ نہیں ہوتا تو ”مظلومیت کارڈ” لے کر سامنے آجاتے ہیں۔پاکستان کے عوام 9 مئی کوآپ کا بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی ڈائری ان کے پاس نہیں، اس لیے موکلات پریشان ہیں کیونکہ تمام موکلات اس ڈائری میں قید تھے، جو اب ان کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔