سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ہوگئی

284
global markets

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 7800 روپے سستا ہو گیا ، سونے کی فی تولہ قیمت 240900 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے کی کمی سے 206533 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 72  ڈالر اضافے ہو کر2289  ڈالر فی اونس ہے