کراچی: ڈائریا کا مرض وبائی شکل اختیار کرنے لگا، یومیہ سیکڑوں کیسز رپورٹ

331

کراچی : ڈائریا کا مرض وبائی شکل اختیار کرنے لگا جس کے باعث اسپتالوں میں ڈائریا کے سیکڑوں کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ 

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جنوری تا اپریل ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق 5 برس سے کم عمر کے 76 ہزار 402 بچوں میں ڈائریا رپورٹ ہوا ہے جن میں سے ہزار 938 بچوں میں خونی پیچش رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 5 برس سے زائد کے 90 ہزار 955 افراد ڈائریا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 9 ہزار 205 مریضوں میں خونی پیچش رپورٹ ہوئے۔