آئی ایم ایف پروگرام کیلئے شرائط آسان نہیں ہوں گی، وزیر اعظم

138

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط آسان نہیں ہوں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیرخزانہ واشنگٹن جارہے ہیں اور آئی ایم ایف سے نئے پروگرام پر بات کریں گے جبکہ جاری پروگرام کی آخری قسط ایک ارب ڈالر جلد ہمیں مل جائے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے، معاشی اعشاریوں میں بہتری اور مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے، معاشی استحکام سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری سے متعلق ٹائم لائنز پر ہر صورت عملدرآمد ہوگا اور ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے ماہرین کی تعیناتی اسی ماہ ہوجائیگی۔

انہوں نے بتایا کہ ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لئے حکمت عملی ترتیب جا چکی ہے، ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ترکش کمپنی چھ تاریخ کو پاکستان آرہی ہے، لاہور کے ہوائی اڈوں کوبین الاقوامی معیار کی سہولتوں سے آراستہ کرینگے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے، معاشی اعشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے جوکہ خوش آئند ہے، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایم ایف پروگرام معیشت کی بحالی کے لئے نا گزیر ہے۔