چئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیساتھ تمام کیسز کی سماعتیں ملتوی

198

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وقت کی کمی کے باعث عمران خان کے خلاف سائفر کیس کے علاوہ دیگر تمام کیسز کی سماعتیں ملتوی کر دیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیسز کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کرنی تھی۔

190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی کازلسٹ بھی منسوخ کی گئی ہے۔

عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور نیب ٹیم عدالت موجود تھی۔ عدالتہی احکامات کے مطابق ضمانت کی درخواست پر سماعت کی نئی تاریخ رجسٹرارآفس جاری کرے گا۔