سعودی عرب کی ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان

160
1 billion dollars

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شیئرز سعودی عرب کو فروخت کیے جائینگے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ سرمایہ کاری آئندہ ماہ کیے جانے کی توقع ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم ایک کمیٹی تشکیل دیں گے، جس میں ا وجی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور وزارت توانائی کے حکام کو شامل کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو کمیٹی کے قیام کے لیے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی جئانب سےسمری ارسال کی جائے گی۔ بعد ازاں کمیٹی بننے کے بعد اس کے ارکان اس حوالے سے مذاکرات کے لیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، اس دورابن ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے دونوں ممالک کے مابین حکومتی معاہدہ بھی طے پائے گا۔