بیرسٹر گوہر کی جانب سے اتحاد کے متعلق اہم بیان جاری

187
not a good omen

چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم نے ہماری سیٹیں چھینی ان سے اتحاد نہیں ہو سکتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  تین سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد نہیں ہو سکتا، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم،اُنہوں نے ہماری سیٹیں چھینی ہیں،کراچی کی 22 نشستوں میں سے صرف تین سیٹیں یہ لوگ جیتے ہیں ،15 نشستیں ایم کیو ایم اور چار پیپلز پارٹی کے پاس ہماری گئی ہیں،کسی کیساتھ صفر اور کسی کے ساتھ ایک ملا کر یہ سارے جتوائے گئے ہیں،قانون کی بالادستی پر یقین کرتے ہیں ،عدلیہ پر اعتماد ہے اور احترام کرتے ہیں۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج عدالتی کارروائی میں ٹرائل کورٹ کے جج کا فیصلہ پڑھا گیا، جج صاحب نے سائفر کیس کو اکانومی سے منسلک کر دیا،ججز بھی حیران تھے کہ اس فیصلے میں اکانومی کا ذکر کہاں سے آگیا،کون سا دشمن ملک تھا یا کون سا فائدہ ہوا کسی باہر کے ملک کو،سرکار کے کیس میں جب کنفیوژن ہےتو وہ سارا دھڑم سے گر گیا،ججز بھی حیران تھے کہ اس فیصلے میں اکانومی کا ذکر کہاں سے آگیا، سائفر کیس میں اپیلوں پر پر حتمی دلائل اب شروع ہو چکے ہیں،سائفرواپس نہ آنے کا ذمہ دار کون ہے؟، اس پر کل مزید کچھ دلائل دوں گا۔