بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں قید ہیں، عظمی بخاری

213
عمران خان کے بوریا بستر گول ہونے کا وقت آگیا، رہنما ن لیگ 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں قید ہیں، پھر بھی من گھڑت کہانیاں بنارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تین مقدمات میں سزا یافتہ مجرم ہیں پھر بھی ان کو بکرے اور دیسی مرغیاں کھانے کو مل رہی ہیں۔ دونوں میاں بیوی جیل میں نہیں پھپواور خالہ کے گھر میں آئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مزید کہا ہے کہ بیوی کہہ رہی ہارپک کے قطرے کھانے میں ملائے شوہر کہہ رہے زہر دیا گیا۔ پہلے دونوں میاں بیوی فیصلہ کر لیں اصل موقف کیا دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب زہر دینے والی بات مت دھرائیں، کیونکہ آپ کو یاد ہوگا میاں نوازشریف کے ساتھ آدھی رات کو نیب آفس میں کیا ہوا تھا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کو تو بی کلاس کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے کہا میں عام قیدیوں کی طرح رہنا چاہوں گی۔ میاں نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز جن حالات میں جیلوں میں رہے آج تک شکایت نہیں کی۔