زہریلے مواد کے خطوط کا مقصد ججز کو دھمکانا ہے، عمران خان

186
The conspiracy

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز اور زہریلے مواد کے خطوط کا مقصد صرف ججز کو دھمکانا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں زہریلے مواد کے خطوط کا مقصد ججز کو دھمکانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو خطوط کا مقصد سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ خطوط کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی کے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کو بلاتاخیر فل کورٹ کے سپرد کریں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط کے ازخود نوٹس پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے چند روز قبل سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط میں عدالتی معاملات میں دخل اندازی کا معاملہ اٹھایا تھا۔