ہائیکورٹ کے ججز کا خط: پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں سماعت کرنے کا مطالبہ

213
Respecting the public mandate

اسلام آباد: تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کا حکومتی اعلان مسترد کر تے ہوئے  عدلیہ کے حساس ترین معاملے پر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر نہایت تشویش کا اظہار کیا ہے

ترجمان پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر تحقیقات  کے  معاملے کو عدالتِ عظمی کے لارجر بینچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں سماعت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کور کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز کا خط وفاقی حکومت کی ایجنسیوں کیخلاف ایک فردِ جرم ہے، اس کے اوپر کھلی عدالت میں سماعت ہونی چاہیے تاکہ عوام کو حقائق کا پتہ چلے۔