پاکستان سے شانگلہ حملے میں ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، چین

428

چین نے پاکستان سے شانگلہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ چین داسو پاور پراجیکٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے، سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین معاشی ترقی میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، دہشت گرد پوری انسانیت کے مشترکہ  دشمن ہیں، دہشت گردی سے نمٹنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چین اور پاکستان دہشت گردوں کو سبق سکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں بشام کے مقام پر ایک گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق حملہ خودکش معلوم ہوتا ہے، تحقیقات کررہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئر سوار تھے۔

حکام کے مطابق مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی کہ راستے میں حملہ آوروں نے بارود سےبھری گاڑی ٹکرادی، جس کے باعث مسافر گاڑی کھائی میں جاگری۔ پولیس نے اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کےلیے امددی کارروائیوں جاری ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل یونٹ بھی پہنچ گیا۔