بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

289

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

سرکاری اعلان کے مطابق بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ہیڈ ماسٹرز اور سینئر اساتذہ کو اپنے اپنے عہدوں پر تعینات رہنے کا پابند کیا گیا ہے۔ طلباء اساتذہ اور انتظامی عملہ بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کی مکمل اپ ڈیٹس کو نوٹ کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی بھی پیشگی اطلاع کے بغیر کوئی بھی ڈیوٹی سٹیشن نہیں چھوڑے گا۔

مزید برآں اعلامیے میں یہ بھی شامل ہے کہ ہر ضلع کے ای ڈی او (ایجوکیشن ڈویلپمنٹ آفیسرز) روزانہ 3 اسکولوں کا دورہ کریں اور اپنی مشاہدات پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔