امریکا: کتے نے اپنا سر ٹائر کے رم میں پھنسادیا

411

امریکا میں ایک کتے نے اپنا سر ٹائر کے رم میں پھنسادیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کتے کا نام ڈیزی تھا ، کتے نے گھر میں موجود ایک ٹائر کے رم میں گردن پھنسا لی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق پانی اور صابن کی مدد سے کتے کی گردن رم سے نکالنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ پلازما کٹر کی مدد سے کتے کی گردن کو رم سے باہر نکالا گیا اور کافی تگ و دو کے بعد اسے اس مشکل سے نجات دلوائی گئی۔ اس عمل میں کتے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور بالکل ٹھیک ہے۔