پاکستان ایک نعمت ہے ،ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے: وزیرِ اطلاعات

208

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نعمت ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ قرار داد پاکستان تاریخی دستاویز ہے جس نے تحریک آزادی کو نئی سمت دی۔

 وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے جسے بڑی مشکل سے حاصل کیا، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ہمیں پاکستان کو مثالی ملک بنانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اختلافات بھلا کر ایک متحد قوم کے طور پر کام کرنا چاہیے۔