خیبر پختونخوا میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 9 مثبت کیسز رپورٹ

276
The corona

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 9 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت نے صوبے میں کورونا کے جے این ون ویرینٹ سمیت مجموعی طور پر 9 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

کورونا کے نئے کیسز صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف اسپتالوں سے رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ متاثرین میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کورونا کے 2 متاثرین میں جے این ون اور جے این ون 18 کی تصدیق ہوئی ہے۔

طبی حکام کی جانب سے متاثرہ افراد کے لیے قرنطینہ اور دیگر احتیاط لازم قرار دی گئی ہیں۔

محکمہ صحت نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران و میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نئے کیسز کے حوالے سے اسکریننگ میں اضافے کی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ پازیٹو کیسز رپورٹ ہونے پر کورونا کے حوالے سے تشخیصی پریکٹس کو ایک بار پھر بحال کردیا گیا ہے۔