بلوچستان میں شدید بارشیں، برفباری، ہلاکتیں 9 ہو گئیں

107

کوئٹہ: بلوچستان میں شدید بارشوں اور برف باری کے دوران مختلف واقعات و حادثات میں جاں بحق ہونےو الوں کی تعداد 9 ہو گئی۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 27 فروری سے شروع ہونے والی شدید اور موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں 250 سے زائد مکانات اور دیگر عمارتیں مکمل تباہ جب کہ ایک ہزار سے زیادہ کو نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، خاران، کیچ، بارکھان، چمن اور پشین سمیت مختلف اضلاع میں حادثات و قاقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ بارشوں کے دوران ڈوبنے اور ٹکرانے سے ماہی گیروں کی 80 کشتیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع چمن، زیارت، پشین، قلات، چاغی، سوراب، سبی، نصیر آباد، مستونگ، نوشکی، لورالائی، ہرنائی، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، کوہلو، قلعہ سیف اللہ ار قلعہ عبداللہ میں مزید بارشوں اور برف باری کی توقع ہے۔