وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حلف اٹھا لیا

297
no compromise

کوئٹہ: نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی کے بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں ہوئی، جہاں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ان سے وزارت اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ اہم شخصیات شریک تھیں۔ بعد ازاں سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہیں سلامی پیش کی گئی۔

یاد رہے کہ سرفراز بگٹی گزشتہ روز صوبے کے بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔