بھارت: دھماکے میں فیکٹری منہدم، 9 افراد ہلاک

310

نئی دہلی: بھارت میں ایک دھماکے میں فیکٹری منہدم ہو گئی، جس میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی ریاست تمل ناڈو کی ایک فیکٹری میں دھماکا ہوا۔ ویمبا کوٹائی نامی علاقے میں قائم اس فیکٹری میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا۔ دھماکے کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے گھر میں قائم آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔

پولیس کے مطابق فیکٹری میں ہونے والا دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کو بھی اس سے نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحقیقاتی معلومات کے مطابق دھماکا کیمیکل بنانے والے حصے میں ہوا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔