آٹھ فروری کو شیر کو پنجرے میں بند کردیں گے اور تیر بھی ٹھس ہو جائے گا، سراج الحق

265
accountability day

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق نے کہا کہ8فروری کو شیرکو پنجرے میں بند کردیں گے، جعلی تیر بھی ٹھس ہوجائے گا،لینڈ ڈرگ مافیا آٹا چینی چوروں کا پارلیمینٹ آنے سے راستہ روکیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ بھاری قرضوں کے زمہ دار نواز و شہبازشریف ،زرداری اور بلاول کی جائیدادیں اثاثے بیچ کر یہ قرضے اتاریں گے ، ڈاکو راج پھر کبھی  نہیں آئے گا ،  اسلام آباد کے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے ریفرنڈم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  آپکی حکومت آپکے ہاتھ میں ہو گی ۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم آئیں گے، انصاف کا دور دورہ ہو گا ، کرپشن ، ڈاکو راج پھر کبھی  نہیں آئے گا ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن والے چار چار بار امتحان میں ناکام ہوئے اب پھر کہتے ہیں کہ ہمیں امتحان میں فرسٹ ڈویژن دو ، 76 سال ہو گئے ہیں یہ اژدھا قوم کو ڈس رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اعلیٰ عدلیہ یہاں ہے مگر اسلام آباد کے بچے پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں ، علاج کی سہولت نہیں ملتی ، سکولز نہیں ہیں ، پوچھو سابقہ حکومتوں والوں سے کیوں قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ۔ قوم کو اسی ہزار ارب روپے کا مقروض بنا دیا ، نظام عدالت کے حوالے سے پاکستان کا 129 واں نمبر ہے ، یعنی انصاف سے بھی حکمرانوں نے محروم رکھا ، عدالت ، پارلیمنٹ نیب سمیت تمام ادارے عوامی شنوائی میں ناکام رہے۔